بینک آف آزاد کشمیر کے اثاثہ جات کی کل مالیت کئی گنا بڑھ کر25 ارب روپے ہو گئی ،ڈیپازٹس بڑھ کر 19ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

جمعہ 24 جون 2022 19:38

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے اثاثہ جات کی کل مالیت کئی گنا بڑھ کر25 ارب روپے ہو گئی اورڈیپازٹس بڑھ کر 19ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جو کہ ادارے کی تیز رفتار ترقی کی جانب غیر معمولی پیش رفت ہے۔ گزشتہ روز یہاںدارالحکومت میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر خزانہ، کواپریٹو وان لینڈ ریونیو اور چیئرمین بینک جناب خان عبد الماجد خان تھے۔

وزیر حکومت نے بینک انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا واحد مالیاتی ادارہ ترقی کی منازل طے کر رہاہے۔بینک سی ای او کی قیادت میں عملے کی لگن اور محنت سے منافع جات، ڈیپازٹس، ترسیلات زر اور اثاثہ جات سمیت تمام شعبوں میں نمایاں بزنس نتائج حاصل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت بینک کی ترقی کا سفر جاری رکھنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

اس سے قبل صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب خاور سعید نے بریفنگ میں کہا کہ سال 2019میں بینک کے اثاثہ جات کی کل مالیت13.566ارب روپے تھی جو2020میں بڑھ کر16.819ارب روپے اوراب کئی گنا بڑھ کر 25.03ارب روپے ہو گئی ہے جو بینک کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ2019میں کل ڈیپازٹس صرف 11ارب روپے تھے جو اب بڑھ کر 19.200ارب روپے کی سطح عبور کرگئے ہیںجب کہ اثاثہ جات، ڈیپازٹس سمیت منافع اور ترسیلات زر جیسے شعبوں میں تاریخی بزنس اہداف پورے کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں