باغ انتظامیہ نے شعیہ عالم علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے باغ داخلے پر پابندی لگادی

ہفتہ 25 جون 2022 23:45

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) باغ انتظامیہ نے شعیہ عالم علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے باغ داخلے پر پابندی لگادی۔پابندی کے خلاف شعیہ کمیونٹی نے حیدری چوک میں دھرنا دے دیا،دھرنے کے باعث حیدری چوک میں ہر طرف کی ٹریفک بند ہوگئی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہاکہ شعیہ عالم کی باغ داخلے پر پابندی فوری ختم کی جائے جب تک پابندی ختم نہیں ہوتی دھرنا جاری رہے گا ۔مظاہرین نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ شہنشاہ حسین نقوی پر پابندی باغ کی پر امن فضاء کو خراب کرنے کی سازش ہے،شعیہ عالم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کل باغ میں ایک مجلس سے خطاب کرنا تھا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں