آزادجموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت اشیاء کیخلاف چلہانہ بازار میں چھاپہ ،مضر صحت اشیاء ضبط

جمعرات 30 جون 2022 20:24

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) آزادجموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت اشیاء کیخلاف چلہانہ بازار میں چھاپہ ،کثیر تعداد میں مضر صحت فوڈ آئٹم ضبط کرنے کے بعد تلف کردیئے گئے ۔اس موقع پر عمائدین علاقہ اور تاجران کو مضر صحت اشیاء بارے آگاہی دی گئی۔آگاہی سیشن میں چوکی پولیس آفیسر چلہانہ سمیت درجنوں کاروباری حضرات اور معززین علاقہ شامل تھے ۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر / فوڈ سیفٹی آفیسر انجینئر ابراراحمد میر نے چلہانہ کے ملحقہ علاقوں کی جملہ دوکانوں میں کثیر تعداد میں زائدالمعیاد اشیاء خوردونوش جن میں مشروبات، پاپڑ، چیگم ، بسکٹ ، کیک، دودھ ، مصالحہ جات ودیگر اشیاء ضبط کیں ۔انہوں نےغیر معیاری اشیاء رکھنے والے تاجران کوبھاری جرمانے اور بعض کووارننگ دی ۔

(جاری ہے)

بعدازاں فوڈ اتھارٹی کے ڈسٹرکٹ کنٹرولر انجینئر ابرار احمد میر نے عمائدین اور دوکانداروں کو آگاہی سیشن برائے مضر صحت اشیاء میں مدعو کیا اور سیشن دیتے ہوئے کہاکہ مضرصحت اشیاء سپلائی اور شہریوں پر فروخت کرنیوالے قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں،مضرصحت اشیاء کے استعمال سے مختلف بیماریاں پھلتی ہیں ،والدین بچوں کی بہترین نگہداشت کے لیے معیاری اور سادہ غذاء کے استعمال کویقینی بنائیں۔

انہوں نے تاجران کو مختلف اشیاء پر زائدالمیعاد تاریخوں کے حوالہ سے تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ جودوکانداریاپھیری والا مضر صحت اشیاء فروخت کررہاہے اس کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے اطلاع دی جائے ۔ اس موقع پر عمائدین علاقہ نے انتظامیہ و پولیس سے مطالبہ کیاکہ چلہانہ انٹری پوائنٹ پر مضر صحت اشیاء خردونوش سپلانی کرنیوالی گاڑیوں کو روکاجائے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں