چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کا نیلم سے تعلق رکھنے والے وکیل میر گوہرالرحمان ایڈووکیٹ کی وفات پر دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار

جمعرات 30 جون 2022 20:38

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان ،جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم ، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان اور ایڈھاک جج سپریم کورٹ جسٹس محمد یونس طاہر نے نیلم سے تعلق رکھنے والے وکیل میر گوہرالرحمان ایڈووکیٹ کی وفات پر دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر سے جاری ایک تعزیتی پیغام میں مرحوم کی عدالتی خدمات کو سراہتے ہوے انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیاہے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ مرحوم ایک انتہائی ہر دلعزیز شخصیت تھے،ان کی بار اور بینچ کے لیے خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا، انھوں نے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی، آئین کی سربلندی اور قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کی۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر اور معزز ججز نے کہا ہے کہ دکھ اور رنج کی گھڑی میں مرحوم کے لواحقین اور نیلم بار کے ساتھ برابر شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں