گڑھی دوپٹہ ،پولیس کامنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں دومنشیات فروش گرفتار ، منشیات برآمد

ہفتہ 8 نومبر 2014 15:40

گڑھی دوپٹہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) گڑھی دوپٹہ پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں دومنشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں چرس برآمد، مزیدگرفتاریوں کے منشیات فروشوں کی لسٹیں تیار ‘ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد کی ہدایت پر ایس ایچ او گڑھی دوپٹہ انسپکٹر راجہ محمداخترخان نے اے ایس آئی محمدریاض مغل ‘ ڈی ایف سی توقیرگیلانی اوردیگرنفری کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کرولی اورٹھوٹھہ کے مقامات پرچھاپے مار کر منشیات فروشوں لیاقت شاہ ساکنہ بٹنگی کمہار بانڈی اورراجہ اجمل ساکنہ کرولی کورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں چرس (گردا) برآمدکرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ گڑھی دوپٹہ پولیس نے علاقہ کومنشیات سے پاک کرنے کیلئے دیگرمنشیات فروشوں کی لسٹیں بھی تیارکرلی ہیں گڑھی دوپٹہ پولیس کی چند دنوں میں منشیات فروشوں کے خلاف یہ چوتھی بڑی کارروائی ہے گڑھی دوپٹہ کے عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے ایس ایچ او راجہ محمداخترخان کومنشیات فروشوں کے خلاف بھرپور آپریشن پرخراج تحسین پیش کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں