آزادجموں وکشمیرالیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات 2022کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا
جمعرات 11 اگست 2022 21:51
(جاری ہے)
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے 15اگست سے 22اگست شام 4بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
23اگست کو ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگیکی سکروٹنی کی جائے گی۔ 25اگست تک کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے خلاف ٹریبونل کے پاس اپیلیں دائر کی جا سکیں گی جبکہ 26اور27اگست کو ان اپیلوں پر فیصلے دیے جائیں گے۔ ممبر الیکشن کمیشن کے مطابق 29اگست 2022دن 2بجے تک امیدواران کی جانب سے کاغذات واپس لیے جا سکیں گے۔ جبکہ 29اگست2022دن 2بجے کے بعد امیدواران کی فہرست شائع کی جائے گی۔ 30اگست کو امیدواران کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ جس کے بعد امیدواران کی حتمی لسٹ انتخابی نشانات کے ساتھ شائع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے بعد سرکاری ملازمین کی تقریروں، تبادلوں اور نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی ہو گی۔ ناگزیر صورت میں الیکشن کمیشن سے اجازت لینا ہو گی۔ وزراء کرام براہ راست فنڈز تقسیم نہیں کر سکیں گے۔ سرکاری بجلی،پائپ،کھمبوں کی تقسیم اور نئی ترقیاتی سکیموں پر پابندی ہوگی۔ جلسے جلوسوں میں سرکاری وسائل کے استعمال پربھی مکمل پابندی ہوگی۔ انتخابی شیڈول کے اعلان بلدیاتی اداروں میں صوابدیدی عہدیداروں فارغ کر دیے جائیں گے۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں سزا/جرمانہ کیا جا سکے گا جبکہ امیدوار کی نا اہلی کا بھی قانون موجود ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے بارے میں سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی گئی ہے اور انکی تجاویز کو شامل کر کے آج ضابطہ اخلاق جاری کر دیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صاف و شفاف بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے آزادکشمیر پولیس کے علاوہ پاکستان سے رینجرز اور دیگر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے لیے تحریک کردی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فرحت علی میر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے اور شعور اجاگر کرنے کے لیے بھرپور میڈیا کمپین چلائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی جی اینٹی کرپشن کے نوٹس لینے پر ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے غیر قانونی ٹائم ٹیبل منسوخ کر دیا
حکومت آزاد کشمیر نے بلدیاتی انتخابات کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے بلدیاتی اداروں کیلئے فنڈز کی ..
آزادکشمیر حکومت نے تین دہائیوں بعد بلدیاتی اداروں کو فنڈزفراہم کر دئیے ہیں، فیصل ممتاز راٹھور
مظفرآباد ،900کے لگ بھگ حفاظ اکرام /قراء حضرات بطورمعلم القرآن سکیل۔1 کی تنخواہ لینے پرمجبور
تین روزہ عالمی پاکستان کانگرس آف زوالوجی جامعہ کشمیر میں شروع
آزادکشمیر بھر میں بار ایسوسی ایشنز میں غیر تربیت یافتہ لاء گریجویٹس کی آمد سے آئے روز مسائل بڑھ رہے ..
مہاجرین کی تین تین فیملیاں چھوٹے چھوٹے گھروں میں رہنے پر مجبور
اوورسیز کشمیریوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اُٹھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، سردارعتیق ..
مظفرآباد ، ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے غیر قانونی ٹائم ٹیبل منسوخ کر دیا
اے جے کے ٹیوٹا میں جعلی ڈگریوں ،جعلی ڈپلومہ جات کے حامل امیدواروں کو بھرتی کیے جانے کا انکشاف
مانک پیاں مہاجر کیمپ بی 2کے ٹرانسفارمر کا مسئلہ تاحال حل نہ ہوسکا
ئی استحصال سے نجات اور بنیادی عوامی حقوق کے تحفظ کی جاریہ تحریک کا فیصلہ کن دن ہیِ،زاہد امین
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا