آزاد کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران32افراد میں کورونا وا ئرس کی تصدیق

جمعرات 11 اگست 2022 21:51

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران32افراد میں کورونا وا ئرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 12کا تعلق مظفرآباد ،6کا نیلم،2کاپونچھ ،6کا سدھنوتی ،2کا میر پور،1کا بھمبراور3کا کوٹلی سے ہے،226افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے جبکہ24 مریض صحتیاب ہوئے ہیں،552افراد کو ویکیسن لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر میں اب تک 427546افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں43936افر اد میں کورونا وائرس کی موجو دگی پائی گئی،42986افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،کورونا وائرس کی157مریض زیر علاج ہیں۔793مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سی140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 145کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کی157مریضوں میں سی151مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 6مریض ہسپتالوں میںزیر علاج ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں