تندرست وتوانا بچے کیلئے بریسٹ فیڈنگ سب سے بڑی قوت ہے،راجہ محمدعظیم خان

ہر ماں کے لیے ضروری ہے کہ ممتاکے حق کی ادائیگی کیلئے بچے کوپوری2 سال تک اپنا دودھ پلائے،اسسٹنٹ کمشنر شاردہ

ہفتہ 13 اگست 2022 17:47

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء)اسسٹنٹ کمشنر شاردہ راجہ محمد عظیم خان نے کہاہے کہ تندرست وتوانا بچے کیلئے بریسٹ فیڈنگ سب سے بڑی قوت ہے ،بچے کے مضبوط ومستحکم ،روشن مستقبل کافیصلہ ماں ہی کرسکتی ہے ،ہر ماں کے لیے ضروری ہے کہ ممتاکے حق کی ادائیگی کیلئے بچے کوپوری2 سال تک اپنا دودھ پلائے،ماں کابچے کو دودھ پلانابچے کیلئے ہی بہترنہیں بلکہ والدہ کی صحت کے لیے بھی ضروری ہے ،ماں کادودھ ہرحال میں بچے کیلئے حفظان صحت کے مطابق ہے ،مضبوط ،ذہین ،قدآور ، بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ماں بچے کو 6ماہ تک صرف اپنا دودھ جبکہ 2سال عمر تک دیگر خوراک کے ساتھ بریسٹ فیڈنگ کروائے ۔

گزشتہ وز ورلڈ فوڈ پروگرام کے زیراہتمام بریسٹ فیڈنگ کے عالمی ہفتہ کی مناسبت سے شاردہ میں شاندار آگاہی واک کاانعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

مائوں، طالبات سمیت سب ڈویژن آفیسران/اہلکاران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بریسٹ فیڈنگ ماں اور بچے کے درمیان ممتاکے حقوق کی ادائیگی کابڑاذریعہ ہے۔ماں کے دود ھ کادُنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے ۔

ماں کودودھ اگربچے کو نہ پلائے تو چھاتی کے کینسر کاسبب بن سکتی ہے۔کچھ مائیں اپنی صحت کوبرقرار رکھنے کیلئے فارمولادودھ کیوں پلاتی ہیں۔ڈبے کادودھ یاجانوروں کادودھ ماں کے دودھ کامقابلہ کسی صورت نہیں کرسکتے ۔مائیںاپنی صحت کاخیال رکھتے ہوئے اچھی خوراک کااستعمال کریں اور بچوں کی نشوونما کیلئے اپنی خوراک اپنے دودھ سے محروم نہ کریں ۔

دودھ پلانے والدہ پر بچے کاپہلا حق ہے ۔گزشتہ روز سب ڈویژن شاردہ کے ہیڈکوارٹر میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے زیراہتمام بریسٹ فیڈنگ عالمی ہفتہ کی مناسبت سے آگاہی واک کاانعقاد کیاگیا۔واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر شاردہ راجہ محمدعظیم خان نے کی ۔ واک کے شرکاء سے نشو ونما ، گلگت بلتستان وآزادکشمیر کے پروگرام آفیسر یعقوب علی، پرنسپل بوائز ڈگری کالج شاردہ کی پرنسپل سکینہ خواجہ، تحصیلدار شاردہ مشتاق قریشی، سول آرگنائزر میاں بنارس ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام چوہدری خالد ،،لاجسٹک اینڈ آپریشن ڈسٹرکٹ آفیسر مشتاق بٹ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

واک کے موقع پر ورلڈ فوڈ پروگرام کے زیراہتمام بریسٹ فیڈنگ کے متعلق بڑے بڑے بینرزلگائے گئے تھے اور شرکاء نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر بریسٹ فیڈنگ کے متعلق اہم ہدایات درج تھیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں