جماعت اسلامی نے پہلے بھی (ن) لیگ سے بھرپورتعاون کیا آئندہ بھی اتحاد کا امکان ہے‘عبدالرشید ترابی

آئینی طور پر گلگت بلتستان کبھی بھی پاکستان کا صوبہ نہیں بن سکتا‘اس حوالے سے ہم نے بھرپور احتجاج کیا ہے‘امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر صحافیوں سے گفتگو

اتوار 9 اگست 2015 11:41

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے پہلے بھی مسلم لیگ (ن) سے بھرپورتعاون کیا آئندہ بھی اتحاد کا امکان ہے‘ آئینی طور پر گلگت کبھی بھی پاکستان کا صوبہ نہیں بن سکتا-ان خیالات کا اظہارانہوں نے بیس بگلہ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے پہلے بھی مسلم لیگ (ن) سے بھرپور تعاون کیا اب بھی اتحاد کا امکان ہے-گزشتہ عام انتخابات میں وسطی باغ کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے بغاوت کی جس سے پیپلزپارٹی ہم پر مسلط کی گئی-ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے اس کے باوجود ہمارے کارکن خاموش ہیں- اتحاد ہوا تو پورا کردار ادا کریں گے- مجلس شوری بارے ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہا کہ سیاسی عمل میں ہر پارٹی الیکشن میں حصہ لیتی ہے گلگت بلتستان آئینی طور پر کبھی بھی پاکستان کا صوبہ نہیں بن سکتا-اس حوالے سے ہم نے بھرپور احتجاج کیا-لوگ ان کے ساتھ دیں جن کا تحریک آزادی کیلئے جاندار کردار ہو-اس موقع پر ان کے ہمراہ صابر شاہ ‘راجہ عبدالقدیر‘ راجہ ایاز اور دیگر کارکن تھے-

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں