باغ--بیس بگلہ کا 22سالہ نوجوان راجہ عامر موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق

منگل 11 اگست 2015 12:39

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء)مسلم کانفرنس سعودی عرب کے رہنماء عبدالغفور خان آف بیس بگلہ کے جواں سال صاحبزادے راجہ عامر خان بیس بگلہ میں موٹرسائیکل کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے-ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقع پرفضا مقام بیس بگلہ میں نوجوان کے حادثے کی خبر علاقے میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور کثیر تعداد میں لوگ بیس بگلہ کے مقام پر جمع ہو گئے-حادثہ مغرب کے وقت پیش آیا جس سے عامر خان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر باغ ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن سر میں گہری زخم آنے کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اللہ کو پیارا ہو گیا-نوجوان کی لاش بیس بگلہ پہنچنے پر کہرام مچ گیا اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی- بدقسمت نوجوان نے حال ہی میں نیا موٹرسائیکل لیا تھا اور موٹر سائیکل چلانا سیکھ رہا تھا-راجہ عامر خان کی عمر 22 سال تھی -جنازے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی-مرحوم کو آہوں وسسکیوں میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا-

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں