دارالحکومت مظفر آباد سے باہر منتقلی پر مشتعل ہجوم کا وزیر اعظم آزاد کشمیر کے قافلے پر پتھراؤ،پولیس کے لاٹھی چارج سے پانچ افراد زخمی،وزیر راجہ فاروق نے سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کردیا

جمعرات 1 نومبر 2007 12:58

گڑھی دوپٹہ(اردوپوا ئنٹ اخبار تازہ ترین01انومبر2007) گڑھی دوپٹہ میں مشتعل ہجوم نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے قافلے پر پتھراؤ کیا جس پر پولیس کی طرف سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے دارالحکومت کو مظفر آباد سے منتقل کرنے کے خلاف حکومتی وزیر راجہ فاروق حیدر نے بغاوت کرتے ہوئے سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے دارالحکومت مظفر آباد شہر سے باہر منتقل کرنے کی منظوری کے خلاف دوسرے روز بھی مظفر آباد اور اس کے نواحی علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان ہٹیاں بالا کے علاقے میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ گڑھی دوپٹہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کا راستہ روکنے کی کوشش کی اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جس کے بعد مظاہرین نے مشتعل ہو کر وزیر اعظم آزاد کشمیر کی گاڑی پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں وزیر اعظم سردار عتیق کے قافلے میں شریک دو گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب وزیر اعظم آزاد کشمیر ہٹیاں بالا پہنچے تو وہاں پر بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کا راستہ روکا پولیس نے لوگوں کو منتشر کیا اور آدھا گھنٹہ تک روکنے کے بعد وزیر اعظم کو باضابطہ وہاں سے ساون کچھالے جایا گیا جبکہ دوسری جانب آزاد کشمیر حکومت میں شامل وزیر راجہ فاروق حیدر نے بھی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے اور سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک وزیر اعظم اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کرتے ان کیخلاف ہرجگہ پرمزاحمت ہوتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں