وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی لچھراٹ سے آئندہ انتخابات میں چالیس ہزار کی لیڈ سے فتح یاب ہوں گے

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں صوبیدار منظور راجہ اور راجہ عتیق کا مشترکہ بیان

جمعرات 13 اگست 2015 14:51

گڑھی دوپٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) پیپلزپارٹی کے رہنماوں صوبیدار منظور راجہ اور راجہ عتیق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے قائد اور کشمیری عوام کے دلوں کی دھڑکن وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی لچھراٹ سے آئندہ انتخابات میں چالیس ہزار کی لیڈ سے فتح یاب ہوں گے ۔بہروپیوں اور نوسر بازوں نے ایک مرتبہ پھر لچھراٹ کارخ کر لیا ہے ،تاریخ کا سب سے بڑا لوٹا ان کا سرغنہ ہے ہم لچھراٹ کے عوام اور بازل نقوی کے جانثاران بازل نقوی ان کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ہوش کے ناخن لیں لچھراٹ صرف اور صرف بازل نقوی کا ہے ،بازل نقوی مظفر آباد ہی نہیں بلکہ آزادکشمیر کا ہیرو ہے جس کے لیے کارکن جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بازل نقوی کے ہاتھ پر اس لیے سیاسی بیت کی ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ان سے زیادہ کسی نے لچھراٹ کی ترقی کے لیے کام نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بازل علی نقوی کے لیے جان دینا بھی جانتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم خون کے آخری قطرے تک سید بازل علی نقوی اور بھٹو نظریات کا پر چار کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سید بازل علی نقوی نے جعلی نمبرداریاں ختم کر دی ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ ان کے خلاف بے بنیاد پر پیگنڈہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر اور وزیر اطلاعات بازل علی نقوی سے پہلے کوئی لچھراٹ کو جانتا ہی نہیں تھا مگر آج پورا کشمیر اور پاکستان بھی لچھراٹ کے نام سے واقف ہے ۔انہوں نے کہا کہ سید بازل علی نقوی نے عوام کے حقیقی جذبات کی ترجمانی کی ہے وہ ہمیشہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا رہتے ہیں اسی وجہ سے عوام بھی ان کے لیے جان و دل فدا کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سید بازل علی نقوی نے ہر موقع پر پارٹی کے موقف کو دلیرانہ اور بہترین انداز میں اجاگر کیا ۔وہ شہید بھٹو او ر شہید بے نظیر کے نظریات کے حقیقی پاسبان اور ان کے افکار کے نگہان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برادری ازم کے بتوں کو پاش پاش کرنے پر سیدبازل علی نقوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کشمیر کے اس ہیر و کی درازی عمر اور مزید ترقی اور سلامتی کے لیے دعا گو ہیں

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں