بیس بگلہ کے آس پاس ایک ماہ میں 40 شادیاں‘ ایک تاریخی ریکارڈ بن گیا

پیر 17 اگست 2015 12:18

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء)آزاد کشمیر ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقعہ پرفضا مقام بیس بگلہ کے گردو نواح میں ایک ماہ کے قلیل عرصہ کے دوران 40 شادیاں ایک تاریخی ریکارڈ بن گیا-ایک رپورٹ کے مطابق بیس بگلہ کے نواحی علاقوں بھٹی شریف‘غنی آباد‘ سوکڑ‘ پس جھولہ‘ چہڑ‘چناٹ اور مندری میں 17 جولائی سے 16 اگست تک 40شادیاں ہوئی ہیں جو اس علاقے کے لحاظ سے اتنے کم عرصے میں اتنی شادیاں ہونے کا ایک ریکارڈ ہے- مجموعی طور پر ایک اندازے کے مطابق ان شادیوں میں تقریبا ایک کروڑ 90 لاکھ روپے بنتی ہے-

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں