راجہ محمد روشن جوہر کی قیادت میں محکمہ تعلیم بہتری آئے گی‘ سردار محمدرمضان

راجہ محمد روشن کا گریڈ 20 میں ترقیاب ہونا ضلع باغ کیلئے نیک شگون ہے‘مدرسین گورنمنٹ ہائی سکول بیس بگلہ

بدھ 19 اگست 2015 17:36

بیس بگلہ/باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) آزاد کشمیر ضلع باغ اورتحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقع گورنمنٹ ہائی سکول بیس بگلہ میں سینئر مدرس سردار محمد رمضان خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا -اجلاس میں سردار محمد فرید‘ راجہ رمضان‘ راجہ عبدالرزاق اور دیگر مدرسین نے شرکت کی -اجلاس میں متفقہ طور پر راجہ محمد روشن جوہر کو گریڈ 20 میں ترقیاب ہونے پر مبارکباد دی گئی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ راجہ محمد روشن جوہرکی قیادت میں محکمہ تعلیم میں ایک بار جان پیدا ہوگی اور محکمہ تعلیم کا معیار بہتر ہو گا-راجہ محمد روشن کا گریڈ 20 میں ترقیاب ہونا ضلع باغ کیلئے نیک شگون ہے-راجہ محمد روشن جوہر محکمہ کا ایک چمکتاہوا ستارہ ہیں-راجہ محمد روشن جوہر کو محکمہ تعلیم میں ایک اہم مقام حاصل ہے اورمحکمہ کی بہتری کیلئے ان کا کردار ہمیشہ بہت اہم رہا ہے-سردار محمد رمضان خان نے کہا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ راجہ محمد روشن جوہر کی قیادت میں محکمہ تعلیم کا گرتا ہوا معیار راجہ محمد روشن جوہر کی قیادت میں ایک مرتبہ پھر بلند ہو گا اور محکمہ ان کے زیر سایہ ایک بہتر مقام حاصل کریگا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں