آزادکشمیرمیں میرٹ نام کی کوئی چیزنہیں ‘خطے میں لوٹ کھسوٹ کانظام ہے ،راجہ فاروق حیدرخان

منگل 25 اگست 2015 16:19

گڑھی دوپٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے صدر واپوزیشن لیڈرراجہ فاروق حیدرخان نے کہاہے کہ آزادکشمیرمیں میرٹ نام کی کوئی چیزنہیں ‘خطے میں لوٹ کھسوٹ کانظام ہے ‘ حکومت نے تمام اداروں کومفلوج کرکے رکھاہواہے ساری حکومت سٹے آرڈر پر چل رہی ہے ‘ ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ نمبر پانچ سراں راڑہ کے مقام پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ دورحکومت میں نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں مسلم لیگ ن برسراقتدارآکر میرٹ کوبحال کرے گی اورعوام کی محرومیوں کاازالہ کیاجائیگا اوروہ وقت دورنہیں جب میرٹ اورانصاف کابول بالا ہوگا وفاقی حکومت نے مسئلہ کشمیرپردوٹوک موقف اختیارکرکے کشمیری عوام کے دل جیت لئے ہیں کنٹرول لائن ‘ ورکنگ بونڈری کے نہتے شہریوں پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ مودی سرکار کی ہٹ دھرمی اوربوکھلاہٹ کانتیجہ ہے ‘ اس موقع پر تحریک انصاف آزادکشمیرکے بانی رہنما میجر(ر) رفیق اعوان نے دیگر درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ تحریک انصاف سے مستعفی ہوکرمسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کیا میجر(ر) رفیق اعوان نے کہاکہ ملک کوبحرانوں سے میاں محمد نوازشریف اورمسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے میاں محمد نوازشریف اور راجہ فاروق حیدرخان سے متاثرہوکر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکی تقریب سے سابق وزیرکرنل (ر) راجہ نسیم خان ‘ ضلعی صدر محمدفرید خان ‘ سابق امیدواراسمبلی حلقہ چھ ڈاکٹرمصطفی بشیر عباسی ‘ ضلعی نائب صدرشیخ راشد ‘ علی زمان ‘حاجی الیاس خان ‘راجہ فرید خان اوردیگر نے خطاب کیا اس موقع پر راجہ فاروق حیدرخان نے کہاکہ میجررفیق اعوان کی شمولیت سے حلقہ نمبرپانچ میں مسلم لیگ ن مضبوط قلعہ بن گئی ہے نئے شامل ہونیوالوں کوپارٹی میں جائزمقام دیں گے انہوں نے کہاکہ سراں راڑہ کی سیاسی وسماجی شخصیت شیخ علی زمان مرحوم میرے دیرینہ ساتھی تھے ان کے مشن کوپورا کریں گے راجہ فاروق حیدرخان نے مزید کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف آزادکشمیر کی ترقی وخوشحالی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے کے بعد ترقی وخوشحالی کانیادورشروع ہوگا ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں