گورنمنٹ ہائی سکول بیس بگلہ میں یوم دفاع پاکستان جوش وجذبے سے منایا جائیگا

جمعرات 3 ستمبر 2015 12:46

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) یوم دفاع پاکستان 6ستمبر کو پاکستان بھر کی طرح آزاد کشمیر بھر میں بھی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا-آزاد کشمیر ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقع گورنمنٹ ہائی سکول بیس بگلہ کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان پاکستان جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے جس کے مہمان خصوصی سابق معاون خصوصی وزیراعظم کرنل ریٹائرڈ راجہ ضمیر ہوں گے- ان کے علاوہ ماہر تعلیم ڈویژنل ڈائریکٹر پونچھ راجہ روشن جوہر‘ ڈی ای او راجہ ریاض خان‘ ڈی ای او راشد آزاد‘ ڈی ڈی او اور دیگر شرکت کریں گے-ادارہ کے مدرسین نے تقریب کو پروقار بنانے کیلئے تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں قبل ازیں بھی ادارے میں مختلف مواقعوں کے حوالے سے بہترین تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کا سہرا ادارے کے مدرسین کو جاتا ہے-

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں