تحریک آزادی کشمیر کیلئے اسلاف واجداد کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی‘مولانا محمد الطاف بٹ

پیر 27 فروری 2017 14:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء)سابق امیدواراسمبلی ومسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مولانا محمد الطاف بٹ نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے اسلاف واجداد کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان کے والد راجہ حیدر خان ،سردار ابراہیم خان ، سردار عبدالقیوم خان ،سردار فتح محمد کریلوی سمیت سینکڑوں اکابرین نے ڈوگرہ راج کے خلاف بھرپور جدوجہد کی جس کے نتیجہ میں آج ہم اس خطہ میں آزادی سے سانس لے رہے ہیں ، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو ڈوگرہ راج کے طعنے دینا افسوسناک ہے ،مہاراجہ کی شخصی غلامی کے خلاف وزیراعظم کے والد محترم کی جدوجہد تاریخ کاحصہ ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ،ان خیالات کااظہار مولانا محمد الطاف بت نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ماضی میں بیس کیمپ کی حکومت کو لاڑکانہ ،نواب شاہ ،اورکراچی سے چلایا جاتاتھا اب ایسا ممکن نہیں ہے وزیراعظم آزادکشمیربیرونی ڈکٹیشن کے بغیر کابینہ کے مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں ،۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کشمیری عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں