میونسپل مجسٹریٹ کی جانب سے جنوری 2017میں خلاف ورزی کے مرتکب دوکانداروں کو 87900روپے جرمانہ کیا گیا‘سید شکیل گیلانی

منگل 28 فروری 2017 12:28

مظفرآؓباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد سید شکیل گیلانی نے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن اندر حدود کارپوریشن روزانہ کی بنیاد پر بازاروں ، دوکانات کی چیکنگ کرتے ہوئے مطابق جاری کر دہ ریٹس ازاں پرائس کنٹرول کمیٹی عوام الناس کو حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے کوشاں رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے خلاف شائع خبرین حقیقت کے برعکس ہیں میونسپل کارپوریشن مختلف بازاروں کے معائینہ /چیکنگ کے دوران گراں فروشی ، گندگی ، غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کو مطابق قانون جرمانہ بھی کیا جاتا ہے میونسپل مجسٹریٹ کی جانب سے جنوری 2017میں خلاف ورزی کے مرتکب دوکانداروں کو 87900روپے جرمانہ کیا گیا نیز خلاف ورزی کے مرتکب دوکانداروں کے خلاف کی گئی کارروائی کی باضابطہ پراگرس رپورٹ بھی پرائس کنٹرول کمیٹی کو ارسال کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام الناس /شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق سستی اور معیاری اشیائے خوردنی کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں