وزیراعظم یاکسی وزیر کاراستہ روکنا مسائل کاحل نہیں‘سردار ظفر اقبال

اپوزیشن جماعتیں بلخصوص پیپلز پارٹی کو حکومت کے خلاف مثبت تنقید کرنی چاہیے ۔ملک میں افراتفری پھیلانا تعمیروترقی کاراستہ روکنا صرف پی ٹی آئی کا کام ہے

منگل 28 فروری 2017 13:52

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) مسلم لیگ ن ضلع باغ کے چیف آرگنائزر سردار ظفر اقبال نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں بلخصوص پیپلز پارٹی کو حکومت کے خلاف مثبت تنقید کرنی چاہیے ۔ملک میں افراتفری پھیلانا تعمیروترقی کاراستہ روکنا صرف پی ٹی آئی کا کام ہے ۔وزیراعظم یاکسی وزیر کاراستہ روکنا مسائل کاحل نہیں جمہوری حکومتیں اور جمہوری لوگ بات چیت کے ذریعے سے مسائل کاحل نکالتی ہیں مشتاق منہاس نے حلقہ وسطی باغ سے 26000ووٹ لے کر ایک ریکارڈ قائم کیا ہے انتہابھاری منڈیٹ آج تک کسی نے نہیں لیا اور نہ ہی آئندہ کوئی لے سکتا ہے مشتاق منہاس کی برادری کم سہی لیکن 26000ووٹرز اس کی برادری ہے شاہد یہ ان کا راستہ نہ روکیں نہ دیں ۔

سردار قمرالزمان خان جب وزیر صحت تھے جب انہوںنے آرایچ سی ملوٹ کی افتتاحی تختی لگائی تو راقم نے ان کا بنینر لگوایا اور انکے گلے میں ہار بھی ڈالا ۔

(جاری ہے)

مشتاق منہاس خودکفیل اور دیانت دا ر آدمی ہے اسی طرح میرے قائد محترم جناب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نہایت خوددار صاف گو اوردیانت دار انسان ہیں یہ نئی نئی اپوزیشن بچوں کی طرح اپوزیشن نہ کرے ۔میں اپنے ن لیگ کے کارکنوں سے اپیل کرتاہوں کہ آپ بھی خودداری اور دیانت داری کو قائم رکھیں اور صبر اور تحمل کوقائم رکھیں انتشار اور افراتفری کی سیاست سے دوررہیں ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں