آزادکشمیر میں ڈینگی بے قابو،محکمہ صحت عامہ لمبی تان کر سو گیا

دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال میں 80مریضوں میں ڈینگی کی شناخت ہوگئی چالیس مریضوں کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا جبکہ باقی مریضوں کو گنجائش نہ ہونے پر گھر بھیج دیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 16 ستمبر 2019 14:44

آزادکشمیر میں ڈینگی بے قابو،محکمہ صحت عامہ لمبی تان کر سو گیا
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،16ستمبر 2019ء ، نمائندہ خصوصی،نعیم الرحمن صدیقی) آزادکشمیر میں ڈینگی بے قابوہو گیا۔ جبکہ دُوسری جانب محکمہ صحت عامہ لمبی تان کر سو گیا ہے۔ چیف سیکرٹری آزادکشمیر کے احکامات پر بھی عملدرآمد نہ ہو سکا ۔دارالحکومت مظفرآباد میں چند مقامات پر فوگ کا چند منٹ سپرے کرنے کے بعد محکمہ کا عملہ غائب ہو گیا۔ عوام میں بیداری شعور کیلئے کوئی مہم نہ چلائی جا سکی۔

محکمہ صحت عامہ ریاست بھر میں ڈینگی کے شکار مریضوں کے اعدادو شمار بتانے میں بھی ناکام ہو چکا ہے۔ عوام کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔ دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں 80مریضوں میں ڈینگی کی شناخت ہو گئی تاہم صرف چالیس مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا اور باقی مریضوں کو گنجائش نہ ہونے کے باعث گھر بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت عامہ کی نا اہلی سے حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں کے بعد ڈینگی مچھر نے آزادکشمیر کا رخ کر لیا ہے۔ بڑی تعداد میں آزادکشمیر کے عوام کو ڈینگی مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔ ایمز میں گزشتہ دن تک مظفرآباد شہر کے مختلف علاقوں سے 80مریضوں میں ڈینگی کی شناخت ہوئی ہے جبکہ محکمانہ ذرائع کے مطابق جگہ کم ہونے کیوجہ سے صرف چالیس مریضوں کو ہی ہسپتال میں جگہ دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں