مظفرگڑھ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم جاری

جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:44

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) مظفرگڑھ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم میں ایس ایچ او کوٹ ادو عبدالکریم خان لغاری کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائی، ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کی نگرانی میں پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر شراب فروش خالد محمود کو گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قریشی عمران حمید ماڑھا کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موضع قلندر والا بصیرہ میں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ، بدنام زمانہ 6 جواریوں کو کھلے عام جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جن کا تعلق ضلع مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں سے ہے، پولیس نے داؤ پر لگی 60 ہزار کی نقد رقم ، 7 عدد موبائیل اور 5 عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیے، پولیس نے تھانہ چوک قریشی میں ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں