مظفرگڑھ،چک نمبر 550 ٹی اے کا رھائشی 30 سالہ نوجوان سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کے ڈیرہ پر مردہ حالت میں پایا گیا

جمعرات 21 نومبر 2019 15:29

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) مظفرگڑھ کے نواحی قصبے چوک سرور شہید کے چک نمبر 550 ٹی اے کا رھائشی 30 سالہ نوجوان شہباز احمد ولد ملک بشیر احمد ٹیکسی کار چلاتا تھا گزشتہ روز سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی رانا اورنگزیب کے کزن رانا عامر لطیف کے ڈیرہ پر مردہ حالت میں پایا گیا پولیس کے مطابق مرنے والے کی گردن پر معمولی نشانات موجود تھے متوفی کے بھائی اظہر حسین کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ھے پولیس نے نوجوان کی پراسرار موت کی تحقیقات شروع کر دی ھیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں