ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل کادورہ، پانچ اسیران کی رہائی کے احکامات

منگل 17 جولائی 2018 23:21

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ محمد ارشد انجم نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا پندرہ روزہ دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ محمد عرفان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

سپرنٹینڈنٹ جیل ،اطہر جان ڈار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد نازک شہزاد و دیگر افسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ اس موقع پر موجودتھے۔معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، ہسپتال سمیت مختلف بیرکوں کامعائنہ کیا،کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور05معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں