نیلم:قائم رجسٹرڈ قائم ووڈ انڈسٹریزمالکان کا معاشی قتل کرنے کا پلان تیار

مظفرآباد میں مافیا کے ہاتھوں بلیک میل ہونے والی محکمہ جنگلات کی بیوروکریسی نے نیلم کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا شروع کر دیا

منگل 18 ستمبر 2018 19:29

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) نیلم میں قائم رجسٹرڈ قائم ووڈ انڈسٹریزمالکان کا معاشی قتل کرنے کا پلان تیار،مظفرآباد میں مافیا کے ہاتھوں بلیک میل ہونے والی محکمہ جنگلات کی بیوروکریسی نے نیلم کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا شروع کر دیا ہے ،ووڈ انڈسٹریز مالکان کو اصلاحات کے نام پر آئے روز نئے نئے قانون بتائے جا رہے ہیں جبکہ نیلم سے پیدا ہونے والی لکڑ جس پر پہلا حق نیلم کے عوام کا ہے سالانہ لاکھوں مکعب فٹ لکڑ مظفرآباد میں ترسیل کی جاتی ہے جس کا آج تک کوئی حساب و کتاب نہیں ہے ،یہ لکڑ کہاں اور کس جگہ فروخت ہو رہی ہے ،ظلم کی انتہا یہ ہے کہ نیلم کے ہزاروں افرادکو بے روز گار کر کے محکمہ جنگلات کی بیورو کریسی مافیا کی خوش آمدی کر کے اپنے مفادات حاصل کر رہی ہے ،محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام کی جانب سے نیلم میں قائم رجسٹرڈ ووڈ انڈسٹریز مالکان کو انکوائری کمیٹی کء نام پر بلیک میلنگ کا سلسلہ جارہی ہے ،اگر انکوائری ناگزیر ہے تو نیلم میں ناظم جنگلات مہتمم صاحبان بھی موجود ہیں ،ان پر اگر اعتماد نہیں ہے تو فوراً تبدیل کیا جائے ،ایسی صورت حال میں نیلم سے امسال تقریباً ساڑھے تین لاکھ مکعب فٹ لکڑ مظفرآباد ترسیل ہوئی ہے جس کو فروخت کر کے مظفرآباد شہر جیسے تین شہر اور تعمیر کیے جا سکتے تھے مگر نیلم کے جنگلات کو کس مقاصد کیلئے کاٹا جا رہا ہے اور یہاں سے جانے والی لکڑ کہا ںفروخت کی جاتی ہے کسی کے علم میں نہیں ہے ،عوامی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم آزاد کشمیر،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور حلقہ ایم ایل اے سے اپیل کی ہے کہ محکمہ جنگلات کی بے لگام بیوروکریسی کی جانب سے نیلم میں قائم رجسٹرڈ ووڈ انڈسٹریز مالکان کے خلاف سازش کو بند نہ کیا گیا تو نیلم ویلی سے ایک انچ لکڑ بیرون اضلاع نہیں جانے دیں گے ،اور حالات کی کشیدگی کا زمہ دار بھی محکمہ جنگلات کی بے لگام بیوروکریسی ہو گی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں