سپیکر اسمبلی و ایم ایل اے کا دورہ بالائی نیلم لیگی کارکنان کی طرف سے سخت ترین مزاحمت کا سامنا

دوران الیکشن کیے گئے وعدوں، اعلانات پر عمل درآمد نہ ہونے پر کارکنان شاہ جی پر برس پڑے بیشتر مقامات پر کارکنان کا سخت احتجاج

پیر 24 ستمبر 2018 23:14

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) سپیکر اسمبلی و ایم ایل اے حلقہ نیلم کا دورہ بالائی نیلم لیگی کارکنان کی طرف سے سخت ترین مزاحمت کا سامنا دوران الیکشن کیے گئے وعدوں اور اعلانات پر عمل درآمد نہ ہونے پر کارکنان شاہ جی پر برس پڑے بیشتر مقامات پر کارکنان نے احتجاج بھی کیا ۔تفصیلات کے مطابق سپیکر قانون ساز اسمبلی و ایم ایل اے حلقہ کا دورہ بالائی نیلم کارکنان کی طرف سے سخت رد عمل کا سامنا متاثرین آتشزدگی سرگن ، دودھنیال کی بحالی کے لیئے اقدامات نہ کیے جانے تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی، لوکل گورنمنٹ کے منصوبوں کی بندر بانٹ، کارکنان کی پرسان حالی نہ کرنے،شاردہ میں تعلیمی پیکج کے تحت اپ گریڈ ہونے والے ڈگری کالج ، چانگن میں مڈل سکول کی بحالی نہ ہونے،دواریاں،لوات بالا، نگدر ،کٹن میں ہائر سیکنڈری سکولز سے سبجیکٹ اسپشلسٹ کی اسامیاں منتقل کرنے ،آٹھمقام گریٹر واٹر سپلائی کے کام میں تاخیر ، اساتذہ احتجاج کے دوران طلباء کے قیمتی وقت ضائع ہونے ،نیلم کے خالصہ جات پر مافیہ کے قبضہ جات،سیاحتی مقامات کی لیز،بجلی کے بوگس بلات، قدرتی وسائل کی سمگلنگ سمیت دیگر مسائل پر لیگی کارکنان شاہ جی پر برس پڑے کارکنان کا کہنا تھا کہ گڈ گورنس ،میرٹ بحالی ، میگا پراجیکٹوں ،تعلیمی نظام میں بہترگی ،کرپشن کی روک تھام کے لیئے ووٹ دیے لیکن یہ سب کچھ تین سال میں کہیں بھی نظر نہیں آیا۔

(جاری ہے)

جبکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بے روزگاری کے خاتمے اور نوکریوں کے وعدے اور اعلانات کو یاد دلایا جس پر سپیکر مکمل لاجواب نظر آئے موجودہ دورہ کے دوران سپیکرچیمبر میں کارکنان کے ساتھ ہونے والے توہین آمیز رویے کے حوالے سے بھی شاہ غلام قادر کو سخت رد عمل کا سامنا رہا کارکنان نے مزید ایک ماہ کی مہلت دیدی اگر اصلاح و احوال نہ ہوا تو باقاعدہ احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی#

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں