جامعہ کشمیر کے بی اے،بی ایس سی سالانہ امتحانات کا فیس شیڈول جاری

جمعرات 17 جنوری 2019 23:36

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے، بی ایس سی پارٹ اول اور پارٹ دوئم سالانہ امتحان 2019کیلئے فیس و شیڈول جاری۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق جامعہ کشمیر میں بی اے ، بی ایس سی سالانہ امتحانات میں شامل ہونے والے ریگولر اور پرائیویٹ امیدواران کیلئے داخلہ فارم و فیس کیلئے شیڈول کا اعلان کردیاگیا ہے، عام فیس داخلہ مبلغ 4ہزار روپے کے ساتھ 31جنوری 2019 تک فارم وصول ہونگے۔

عام فیس کے علاوہ لیٹ فیس مبلغ 25سو روپے اضافہ کے ساتھ فارم 15فروری 2019تک جمع ہوسکتے ہیں، جبکہ 15فروری سے 1مارچ 2019تک دگنی فیس کے ساتھ فارج جمع ہونگے،1مارچ کے بعد داخلہ فارم وصول نہیں کیئے جائیں گئے۔

(جاری ہے)

پہلی مرتبہ امتحان میں شامل ہونے والے امیدواران انڈومنٹ فنڈ فیس مبلغ 1ہزار روپے ہونگے، جوامیدواران پہلی مرتبہ امتحان میں شامل ہونگے انہیں 28سو روپے رجسٹریشن فیس بھی جمع کروانا ہوگی، پریکٹیکل فیس مبلغ 1ہزار روپے فی مضمون ہوگی، پرٹیکل فیس کا اطلاق پارٹ دوئم میں ہوگا، ریگولر امیدواران داخلہ فارم متعلقہ پرنسپل آفس سے حاصل کریں، جبکہ پرائیویٹ امیدواران داخلہ فارم ضلعی ہیڈکوارٹر حبیب بنک کی برانچ ہا سے باخذ قیمت مبلغ 250روپے فی فارم حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں