دارالحکومت مظفرآبادکے مختلف علاقوں میں سی آئی اے پولیس کا کریک ڈائون،4ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

جمعہ 24 مئی 2019 17:57

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سی آئی اے پولیس کا کریک ڈائون کے دوران 4ملزمان گرفتار کو گرفتار کرکے ایک کلو230گرام چرس اور130گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی اور ملزمان کے خلاف 9C اور 9B کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد کی خصوصی ہدایت پر انچارج سی آئی اے راجہ سہیل نے ڈی ایف سی حنیف اعوان، ملک تجمل، ثاقب رشید، فیضان کاظمی اور رانا نوید کے ہمراہ گوٹھہ پل سے چھاپہ مارتے ہوئے احسان شاہ ساکنہ مجہوئی کو 20 گرام ہیروئن سمیت دھر لیا، راجاعجب گل،راجا اشفاق کو چھترکلاس کے مقام سے چھاپہ مارتے ہوئے ایک کلو 230 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا گیا، محمد رشید کو سہیلی سرکار کے پاس سے چھاپہ مارتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے جس سے 110 گرام ہیرؤئن برآمد کی گئی ہے راجہ اشفاق اور راجہ عجب گل کے خلاف 9C جبکہ رشید اور احسان شاہ کے خلاف 9B کے تحت مقدمات درج کئے گے ہیں ملزمان عادی منشیات فروش ہیں تفتیش کے دوران مذید برآمدگی کا امکان ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں