غذا کی کمی کی وجہ سے بچے مختلف موذی امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

جمعرات 20 جون 2019 19:40

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) غذا کی کمی کی وجہ سے بچے مختلف موذی امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں، جس سے ان کی استعداد کار بھی متاثر ہوتی ہے، حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں پنجاب بھر میں غذائی کمی کو پورا کرنے کیلئے پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد محفوظ اور غذائیت سے بھر پور خوراک عوام تک پہنچانا ہے۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید محمد شاہ نے ضلع کمیٹی برائے غذائیت قلت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کی11اضلاع میں ضلع مظفرگڑھ غذائی کمی کے لحاظ سے بہتری آئی ہے جو 46.3فیصد سے کم ہو کر39.2فیصد ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ غذائی کمی کو دور کرنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے نبھانی ہوگی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبدالقیوم نے بتایا کہ غذائی کمی کے شکار بچوں کے علاج کے ساتھ ساتھ اچھی خوراک کا بھی انتظام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ گٹر کے پانی سے سبزیاں ہر گزکاشت نہ کی جائیں، پرائیویٹ ہیلتھ اور ایجو کیشن سیکٹر کو بھی اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق تمام ہائی سکولوں اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں ہاتھ خشک کرنے کی مشین اور مائع صابن کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے، ضلع کے تمام سکولوں میں زیر استعمال پانی کا تجزیہ کرایا جائے، انہوں نے کہا کہ عوام میں غذائی کمی کو پورا کرنے کا شعور بیدار کرنے کیلئے گاؤ ں کی سطح پر33کمیٹیاں اور سکولوں کی سطح پر 35واش کلب بنائے گئے جن کے ممبران کو تربیت بھی دی جارہی ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں