محکمہ اطلاعات کے ایڈمن آفیسرمحمد خوشحال کیانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر طارق جمیل درانی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

جمعرات 20 جون 2019 19:48

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) محکمہ اطلاعات کے ریٹائر ہونے والے ایڈمن آفیسرمحمد خوشحال کیانی اور ہیڈ کوارٹر سے میرپور ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق جمیل درانی کے اعزاز میں نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے کی۔ ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے محمد خوشحال کیانی اور طارق جمیل درانی کو ان کی خدما ت پر تحائف بھی دیئے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں