چیف انجینئر برقیات تنویر حسین خان کا وادی نیلم کے متاثرہ علاقے لیسوا بائی پاس کا ہنگامی دورہ, متاثرہ علاقے میں فوری بجلی بحال کرنے کے احکامات دئیے

بدھ 17 جولائی 2019 17:47

مظفرآباد+نیلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) چیف انجینئر برقیات تنویر حسین خان کا وادی نیلم کے متاثرہ علاقے لیسوا بائی پاس کا ہنگامی دورہ،برقیات کے ڈائریکٹر کنسٹریکشن عبدالرشید دوگرہ و دیگر آفیسران بھی ساتھ تھے ۔قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس ،متاثرہ علاقے میں فوری بجلی بحال کرنے کے احکامات دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف انجینئر برقیات تنویر حسین بدھ کو متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور بجلی کے متاثرہ نظام کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے لیے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ۔ برقیات کے متعلقہ ذمہ داران کو سیلابی نالے اور شدید بارشوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 2گھنٹے کے اندر ارسال کر نے کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقے میں فوری بجلی بحال کرنے کے احکامات دئیے ۔

(جاری ہے)

متاثرہ علاقے میں بجلی بحالی کے لیے 48گھنٹے کا وقت دیتے ہوئے برقیات عملے کو مقررہ وقت سے پہلے بجلی بحال کرنے کی ہدایات دیں ۔اس موقع پر چیف انجینئر برقیات نے مقامی افراد ،متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ہونے والے نقصانات قابل افسوس ہیں ۔انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ۔محکمہ برقیات حکومتی ہدایات کی روشنی میں متاثرین کے ساتھ ہے ۔متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔متاثرہ علاقے میں بجلی بحالی کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت برداشت نہیں کیا جائیگا ۔اس موقع پر چیف انجینئر برقیات کے ساتھ دارالحکومت کنسٹریکشن عبدالرشید دوگرہ ،ایکسین برقیات نیلم عبدالاکبر طاہر ،ایس ڈی او سکندر خان ،ایس ڈی او شاردہ ،ارشاد اعوان ودیگر ملازمین بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں