ڈسرکٹ ہاؤس میںڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

بدھ 17 جولائی 2019 22:42

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کی تقریب حلف برداری 2019 سرکٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت شریف سے ہوا، تقریب کے مہمان خصوصی جسٹس سید شہباز علی رضوی تھے۔تقریب میں مہمانانِ اعزاز میں ڈپٹی کمشنر بیرسٹر احتشام انور، ڈی پی او مظفر گڑھ صادق علی ڈوگر تھے۔ممبر پنجاب بار جام محمد یونس، لیہ، راجن پور ممبر پنجاب بار اور سینئر ججز کے علاوہ کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی، مہمان خصوصی جسٹس ہائی کورٹ لاہور سید شہباز علی رضوی نے صدر بار اور دیگر عہدیداران سے حلف لیا، صدر بار مہر محمد اعجاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے کچھ وعدے نوجوان وکلاء سے تھے جن میں چیمبر کے مسائل تھے آج ان وعدوں کی بنیاد رکھی گئی ہے اور خواتین چیمبر کے حوالے سے بھی بنیاد رکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج لائبریری کی سہولت، ڈسپنسری، وفات پانے والے وکلاء کے ورثاء کی مدد کے لئے اقدامات بھی کئے گئے ہیں اور دیگر فنڈز، بھی ہیں۔ انہوں نے ارباب اختیار سے وکلاء برادری کے لیے وکلاء کالونی کا بھی مطالبہ کیا،جنرل سیکرٹری نیخطاب کرتے کہا کہ اگر بار کونادرا کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں تو وکلاء کا قیمتی ٹائم بچ سکتا ہے۔

ممبر پنجاب بار جام محمد یونس نے کہا کہ آپس میں اتفاق و اتحاد رکھیں تاکہ ادارے میں انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور بہتری آسکے۔ آخر میں جسٹس سید شہباز علی رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظفرگڑھ کی دھرتی پر نامور شخصیات وکلاء کا تعلق رہا ہے۔ بار اور بنچ گاڑی کے دو پہیوں کی حیثیت رکھتے ہیں اور جو احترام عدلیہ میں دیکھا ہے وہ کسی اور ادارے میں نہیں ہے،ادب اور اچھائی میں ہمیشہ پہل کی جائے۔دوسرے کا انتظار نہ کریں، انہوں نے بار کی انتظامیہ کے ساتھ اچھی کوآرڈینیشن کی بھی تعریف کی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں