آزادکشمیر میںعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ،کہیں ٹیکس ،کہیں بھاری بوگس بجلی بلات سے ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

حکومت نے غریب عوام سے روٹی کا نوالہ چھیننا شروع کر دیا ، خطے کے عوام کو مفت بجلی فراہم کی جائے ، نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر

ہفتہ اکتوبر 18:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آزادکشمیر بھر سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ،کہیں ٹیکس کے ذریعے اور کہیں بھاری بوگس بجلی بلات سے لوٹا جارہا ہے،حکومت آزادکشمیر نے غریب عوام سے روٹی کا نوالہ چھیننا شروع کر دیا ،آزادکشمیر کے عوام کو مفت بجلی فراہم کی جائے ،اس وقت آزادکشمیر سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والا خطہ ہے لیکن یہاں کے عوام کو اس بجلی کی کوئی سہولیات میسر نہیں ہے،اس وقت آزادکشمیر ضروریات سے زیادہ بجلی پیدا کررہا ہے لیکن یہاں کے عوام کو پھر بھی اندھیروں میں رکھا گیا ہے ،بجلی نہ ہونے کے برابر ہے لوڈشیڈنگ کی انتہاء عروج پر ہے ،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے کاروبار ٹھپ پڑے ہوئے ہیں ،اوپر سے ٹیکس کے انبار بھی لگا رکھے ہوئے ۔

(جاری ہے)

بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کئی لوگ اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔حکومت آزادکشمیر فی الفور بجلی کی بندش کے معاملہ پر غور کرے اور آزادکشمیر سے پیدا ہونے والی بجلی عوام کو مناسب قیمت پر فراہم کرے ،اور اس کے بعد باقی بجلی کو پاکستان کے دوسرے شہروں میں فروخت کر کے آمدن کا حصہ بنایا جائے اور اُس آمدن کے حصہ کو پرائیویٹ انڈسڑی کے طور پر خرچ کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقعے فراہم ہوسکیں۔

بوگس بل اس کے علاوہ مختلف قسم کے ٹیکسز ڈال کر عوام کو تھمائے جارہے ہیں مہنگائی کے اس دور میں خوردونوش کے علاوہ بجلی کے بل ادا کرنے میں شدید مشکلات آرہی ہیں لہذا حکومت آزادکشمیر آزادکشمیر کے عوام کو بجلی پر سبسڈی فراہم کرے ،تاکہ عوام خوشحال ہو سکیں ۔اگر بوگس بلات پر ٹیکسز ختم نہ کیے گئے تو جماعت اسلامی آزادکشمیر عوام کو لے کر سڑکوں پر نکال آئے گی جس کی ذمہ دار حکومت آزادکشمیر پر ہوگی ۔

مظفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments