مظفر آباد،سرکارؐ کی آمد مرحبا،مرکزی سیرت کمیٹی وفدکا جشن میلادالنبیؐ کے حوالہ سے بازاروں کا دورہ

تاجر رہنمائوں سے ملاقاتیں‘ جشن عیدمیلادالنبیؐ کے سلسلہ میں بازاروں میں صفائی، سجاوٹ،چراغاں ،درودوسلام کی محافل کے حوالہ سے گفت و شنید،تاجروں کا بھرپورخیرمقدم حسب سابق جشن عیدمیلادالنبی ؐتزک و احتشام سے منائیں گے‘ عتیق احمدرضا، علامہ محمدپرویز قریشی کی تاجر رہنمائوں باسط قریشی،وحید اعوان،مہتاب میر، اورنگزیب،خرم زرگر،عمران زرگرودیگرسے گفتگو

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 18:42

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) سرکارؐ کی آمد مرحبا‘مرکزی سیرت کمیٹی کے وفد کاجشن میلادالنبیؐ کی تیاریوں کے حوالہ سے مختلف بازاروں کا دورہ‘تاجر رہنمائوں سے ملاقاتیں‘ جشن عیدمیلادالنبیؐ کے سلسلہ میں بازاروں میں صفائی، سجاوٹ،چراغاں اور درودوسلام کی محافل کے حوالہ سے گفت و شنید،تاجروں کا بھرپورخیرمقدم، حسب سابق جشن عیدمیلادالنبیؐ تزک و احتشام سے منانے کیلئے تمام تر اقدمات کی یقین دھانی۔

مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عتیق احمدرضا، علامہ محمدپرویز قریشی،محمدسفیر رضا، واجد شاکر، ساجد عزیز ودیگر نے مرغ مارکیٹ، مٹن مارکیٹ،خواجہ بازار، اپراڈہ،ولی پلازہ،مدینہ مارکیٹ ،نیامحلہ سمیت دیگر مقامات پر تاجر رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

مرکزی سیرت کمیٹی کے ذمہ داران نے تاجر رہنمائوں باسط قریشی،وحید اعوان،مہتاب میر، اورنگزیب،خرم زرگر،عمران زرگرودیگرسے گفتگو میں کہاکہ تاجر برادری نے ہمیشہ جشن عیدمیلادالنبیؐ منانے کے حوالہ سے کلیدی کرداراداکیاہے۔

امسال بھی حسب سابق دینی جو ش و جذبہ سے جشن عیدمیلادالنبیؐ منانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ عتیق احمدرضا نے اپنی گفتگومیں کہاکہ نبی پاک صاحب لولاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت مبارکہ کل عالمین کیلئے اللہ تعالیٰ کا عظیم احسان ہے اور مسلم امہ پر لازم ہے کہ وہ اس پر اظہارتشکر کریں اور خوشیاں منائیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیامیں عالم کفر مسلمانوں کے خلاف ریشہ دوانیوں میں مصروف ہے۔

نوجوان نسل کو گمراہ کیا جارہاہے اور انہیں دین اسلام کی حقیقی تعلیمات سے دوررکھنے کیلئے سوشل میڈیا کو بطورہتھیار استعمال کیا جارہاہے۔ ہماری بہن بیٹیاں اور بھائی نادانستہ طورپر اس بے راہ روی کی دلدل میں دھنستے چے جارہے ہیں۔ہم سب پر لازم ہے کہ ہم اپنی نوجان نسل کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں اور انہیں دین حق کی راہ پر لائیں۔ اس کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ اپنے اسلاف صلف صالحین ، اولیاء کاملین کے طریق پر انہیں محبت رسولؐ کا درس دیا جائے اور انہیں قرآن و سنت کا پابند بنانے کی سعی کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں