نیلم ، موسم سرما کی پہلی برفباری سے معطل 70 فیصد سے زائد بجلی عارضی طور پر بحال کردی گئی ہے، محکمہ برقیات

منگل 19 نومبر 2019 19:21

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) محکمہ برقیات سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق موسم سرما کی پہلی برف باری سے معطل ہونیوالی 70فی صدسے زیادہ بجلی عارضی طور پربحال کردی گئی ہے۔ جنرل لائن دودھنیال تادواریاں اورجملہ برانچوںپر کام تیزی سے جاری ہے انشاء اللہ جلد مکمل بحالی کو یقینی بنایا جائیگا۔جاگراں، سرگن ،کیل اور ہلمت کے پاور ہائوسز کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔

حالیہ برف باری اور بارشوں کے نتیجے میںبھاری نقصان کے باعث بجلی بحالی میں زیادہ وقت لگاہے۔ پی ڈی او نے جاگراںپاور ہاؤس کو بحال کرنے میں اہم کردار اداکیاہے جس کے نتیجے میں آج سب ڈویژن اٹھمقام کوجاگراںاورسب ڈویژن شاردہ کو سرگن کی بجلی مہیا کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق HTکی146،LTکی175پول جبکہ 50کے وی کے 8ٹرانسفارمر متأثرہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اسی طرح کنڈکٹرHTکی18جبکہ LTکی 21کلومیٹر متأثرہوئی تھی ۔

اٹھ مقام ،شاردہ، کیل کی برانچوں اور دودھنیال تادواریاں کی جنرل لائن پر کام جاری ہے۔ 6نومبرکوشدید برفباری کے باعث متأثرہ بجلی کی بحالی کیلئے سیکرٹری برقیات ،چیف برقیات اور ناظم برقیات کی خصوصی ہدایت پر شب وروزمسلسل محنت کے بعد بجلی جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے ۔ ستر فی صد سے زیادہ ایریا بحال کردیاہے جلد ضلع بھر میں بجلی کی مکمل بحالی یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں