نیلم ، کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی کا شاردہ میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

منگل 21 جنوری 2020 00:03

نیلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نیلم سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی نے شاردہ میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کرکے سینکڑوں متا ثرین کیلئے علاج معالجہ کی سہولت شروع کی ہے ۔ سرگن برف باری کے متاثرین کیلئے 1ماہ کاامدادی فوڈ پیکیج جس میں کھانے پینے کی تمام اشیاء سمیت گرم رضائیاںاور کپڑے شامل ہیں۔

محکمہ صحت نیلم کے تعاون سے متأثرین برفباری میں ریلیف پیکیج تقسیم کیاگیا ۔ یوسی دودھنیال کے نواحی علاقہ گہوری ، ٹھنڈاپانی ، بن تل کے عوام کو بھی ریلیف پیکیج دیاگیا۔ اس موقع پر کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر آصف جا،ڈی ایچ اونیلم ڈاکٹر غلام نبی ،ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر مغل ،ڈاکٹر طاہر عزیز،اسسٹنٹ کمشنر شاردہ اقبال حسین،تحصیل زکواة چیئرمین سید محمود حسین شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صحت عامہ نیلم سید مبشر گیلانی ، ایڈیشنل ایس ایچ او شاردہ نے ریلیف تقسیم کامرحلہ 1تقسیم کیا اور اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاردہ نے میڈیکل کیمپ اور ریلیف کیمپ کامعائنہ ، نگرانی بھی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کسٹم ہیلتھ سوسائٹی پاکستان نے متاثرین برف باری کیلئے امدادی پیکیج جس میں کھانے پینے کی اشیاء سمیت گرم کپڑے ، رضائیاںاور ہیلتھ کیئر کے تحت میڈیکل آفیسر ز نے شاردہ میں مریضوں کامعائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں