نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے تحت ’’انٹرنیشنل ورکشاپ آن لیڈر شپ اینڈ سکیورٹیII‘‘کے وفد کا مہاجر کیمپ ٹھوٹھہ کا دورہ

بدھ 19 فروری 2020 21:56

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے تحت ’’انٹرنیشنل ورکشاپ آن لیڈر شپ اینڈ سکیورٹیII‘‘کی48رکنی وفد نے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف علی کی سربراہی میں مہاجر کیمپ ٹھوٹھہ کا دورہ کیا جہاں وفد کے شرکاء کو ویمن سینٹر کا دورہ کرایا گیا اور انہیں مقبوضہ کشمیر سے آئے ہوئے مہاجرین ، مہاجر کیمپ میں قائم کیمپ کے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

وفد کے شرکاء نے ویمن سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا اور ہاتھ سے بنی اشیاء میں گہری دلچسپی لی ۔ شرکا ء کو دستاویزی فلم دکھائی گئی اور کشمیری زبان میں ترانہ بھی سنایا گیا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں