سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان آزاد کشمیر کے ایکٹنگ چیف جسٹس تعینات

منگل 31 مارچ 2020 22:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) حکومت آزاد کشمیر نے سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان کو آزاد جموں و کشمیر کا ایکٹنگ چیف جسٹس تعینات کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں محکمہ قانون،انصاف و پارلیمانی امور کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جسٹس راجہ سعید اکرم خان کل مورخہ یکم اپریل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نئے چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں