شاہ غلام قادرکا دورہ کیل کنڈیاں کے دوران نوتعمیر شدہ مسجد پرائمری سکول کاافتتاح

ہفتہ 30 مئی 2020 19:26

نیلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے دورہ کیل کنڈیاں کے دوران نوتعمیر شدہ مسجد پرائمری سکول کاافتتاح کیا۔

(جاری ہے)

2منزلہ پرائمری سکول کی تعمیر مکمل ہونے پر پراجیکٹ لیڈر دائود نے ایک پروقار تقریب میں سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر کے دست مبارک سے سکول کی عمارت کاافتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے کہاکہ نسل نوکی آبیاری کیلئے ضروری ہے کہ ا نہیں اچھے ماحول میں اچھی تعلیم دلوائی جائے ۔ تقریب میں پہنچنے پر عوام علاقہ نے سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادرکو ہارڈال کرخوش آمدید کہا ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں