نوابزادہ وقاص ہمایوں خان ضلع مظفرگڑھ کے کنوینیر برائے سوشل میڈیا نامزد

بدھ 1 جولائی 2020 23:44

مظفرگڑھ ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ہدایت پر فوکل پرسن ڈیجیٹل میڈیا حکومت پنجاب میاں انس اسلم ڈولہ نے پی ٹی آئی مظفرگڑھ کے ضلعی رہنما نوابزادہ وقاص ہمایوں خان کو ضلع مظفرگڑھ کا کنوینیر برائے سوشل میڈیا محکمہ اطلاعات پنجاب نامزد کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک نوٹیفیکیشن کے زریعے ضلع مظفرگڑھ کیلئے نوابزادہ وقاص ہمایوں کو ضلع مظفرگڑھ کیلئے کنوینر،محسن حیات کو ڈپٹی کنوینر اور 31 ممبرز پر مشتمل سوشل میڈیا ٹیم کا اعلان کر دیا جس پر پی ٹی آئی کے بزرگ سیاستدان ممبر صوبائی اسمبلی نواب زادہ منصور احمد خان ،سابق تحصیل ناظم سردار محمد آباد ڈوگر، ممبر صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری سردار عون حمید ڈوگر ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نواب زادہ محمد احمد خان، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء محمد ندیم کاہلو ، اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء مہر جاوید حسن اور سینئر صحافی عرفان اللہ خان نے نامزد کنوینر،ڈپٹی کنوینر اور ممبران کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ تحریک انصاف اور عوام کے درمیان رابطے کا کام احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں