ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا ایل او سی کا دورہ

25فروری سیز فائر انڈرسٹینڈنگ کے بعد سے کوئی خلاف ورزی نہ ہونے پر عوام نے سکھ کا سانس لیا

پیر 10 مئی 2021 18:54

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2021ء) افواج پاکستان نے زرایع ابلاغ کے نمائندوں کو لائن آف کنڑول کا ( ایل او سی) کا دورہ کروایا ہے ، 25فروری2021 کی سیز فائر انڈرسٹینڈنگ کے بعد سے ایل او سی کی کوئی خلاف ورزی نہ ہونے پر ایل او سی پر بسنے والے عوام نے سیز فائر سے سکھ کا سانس لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق افواج پاکستان نے زرایع ابلاغ کے نمائندوں کو کنٹرول لائن کا دورہ کروایا ہے جس سے یہ ثابت ہو ا ہے کہ لائن آف کنڑول پر ( ایل او سی) پر سیز فائر کے ثمرات عوام تک پہنچنے لگے ہیں اور ایل او سی پر بسنے والے عوام نے سیز فائر سے سکھ کا سانس لیا ہے،بچے سکولوں کو اور عوام معمول کی زندگی کی طرف بلاخوف لوٹ آئے ہیں،لائن آف کنٹرول پر معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں،لیپا سیکٹر کے گاؤں منڈل کے عوام سیز فائر سے بہت خوش،لیپا بازار میں کاروباری سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں،منڈل کے عوام کا کہنا ہے کہ سیز فائر کے بعد ان کے معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں،ڈی جی ایم اوز کے درمیان 25فروری2021 کی سیز فائر انڈرسٹینڈنگ کے بعد سے ایل او سی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی،پاک فوج انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے مقامی آبادی اور انتظامیہ کی بھرپور مدد کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں