عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر سردار آفتاب حسین

جمعہ 17 ستمبر 2021 19:28

مظفر آباد۔17ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) :ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس بخار چیک کرنے کے لیے محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر نے کوئی نیا حکم نامہ جاری نہیں کیا،عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ  ڈینگی وائرس کو معمولی نہیں سمجھا جائے یہ ایک جان لیوا وائرس ہے اس سے بچنا ضروری ہے، عوام شرپسند عناصر کی باتوں میں نہ آئیں اور  ڈینگی وائرس کے خلاف جاری مہم میں محکمہ صحت عامہ کے عملہ کے ساتھ تعاون کریں  اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں۔

محکمہ صحت عامہ کا عملہ عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے لیے کوشاں ہےجس کی وجہ سے ڈینگی مثبت کیسز میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ اس دوران ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی  وائرس سے متاثرہ افراد معلومات،مدد اور راہنمائی کیلئے ہیلپ لائن920010پر رابطہ کریں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں