حافظ حامد رضا کی گرفتاری قابل مذمت ہے ، وزیر بلدیات آزاد کشمیر خواجہ فاروق

ہفتہ 14 مئی 2022 22:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے مشیر حکومت برائے اوقاف و امور دینیہ حافظ حامد رضا کی گرفتاری قابل مذمت ہے ، سپیکر اسمبلی انوارالحق معاملہ کا نوٹس لے کر اپنا کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں آزاد کشمیر اسمبلی کے ممبر کی گرفتاری غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حافظ حامد رضا کی گرفتاری افسوسناک حرکت ہے ۔ حافظ حامد رضا حکومت آزاد کشمیر کے مشیر اور ایوان کے ممبر ہیں اس طرح کے اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ سپیکر آزا دکشمیر اسمبلی بحیثیت کسٹودین اپنا کردار ادا کریں ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں