حبیب بینک کا آزاد کشمیر یونیورسٹی ملازمین کو سیلری اکائونٹس کھولنے ، ترسیلات زر کی بلا معاوضہ دوسری برانچ منتقلی سمیت متعدد سہولتیں دینے کا اعلان

جمعرات 19 مئی 2022 21:12

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) حبیب بینک لمیٹڈ نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے 16سو سے زیادہ ملازمین کو اپنے سیلری اکائونٹس کھولنے ، ترسیلات زر بلا معاوضہ ایک برانچ سے دوسری برانچ میں منتقل کرنے سمیت متعدد سہولتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ مظفرآباد میں جامعہ کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شرجیل سعید سمیت جامعہ کے اعلیٰ انتظامی اور پرنسپل آفیسران کے ساتھ انٹر ایکٹو سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حبیب بینک لمٹیڈ کے ریجنل ہیڈ نذر عباس ، مصطفی ہشام ریجنل ہیڈ نارتھ ، بلال ارشد، ریجنل ہیڈ لنڈنگ مظفرآباد ریجن ، آذر شیراز خان ٹیم لیڈر ریجنل ٹرانذیکشن اینڈ ایمپلائز بینکنگ ، عامر گردیزی ریلیشن شپ منیجر اور محمود بخاری ریجنل بزنس منیجر پر مشتمل آفیسران نے بتایا کہ نجی شعبہ میں قائم حبیب بینک لمٹیڈ سب سے بڑا مالیاتی ادارہ ہے جو ایک ویژن اور مشن کے ساتھ عوام کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بینکنگ کی سہولیات مہیا کرنے کے علاوہ تعلیم و صحت کو بطور خاص فوکس کئے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

بینک اپنی کار پوریٹ سماجی ذمہ داریوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تعلیم کے فروغ ، جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں کے اساتذہ ، طلباء و طالبات کے علاوہ انہیں ترجیح بنیادوں پر قرضوں کی سہولیات ، مکان کیلئے آسان شرائط پر قرضہ جات کی فراہمی ، طلبہ کو امتحانی و دیگر فیسوں کی ادائیگی میں حائل مشکلات کو حل کرنے سمیت متعدد ایسے اقدامات کر رہا ہے جن کے اس خطہ میں تعلیمی ترقی کیلئے جاری کوششوں کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ بینک کی انتظامیہ جامعہ کے 16سو ملازمین کے اکائونٹس ڈیجیٹل طریقہ سے کھولنے اور چلانے کے علاوہ بلا معاوضہ چیک بکس اور کریڈٹ ، ڈیبٹ کارڈز کی فراہمی کے علاوہ لائف انشورنس کی سہولتیں بھی مہیا کرے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے حبیب بینک کی طرف سے تعلیم و صحت کے شعبوں میں معاونت کو سراہتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ بینک یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی لیبارٹریوں کو اپ گریڈ کرنے ، یونیورسٹی کے طلباء /طالبات کو انٹرن شپ کے ذریعے کارپوریٹ سیکٹرمیں سیکھنے کے مواقع مہیا کرنے میں بھی مدد کرے

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں