آزادکشمیر کی پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود و ترقی نسواں سے یونیسف کی چائلڈپروٹیکشن سپیشلسٹ کی ملاقات

جمعہ 20 مئی 2022 23:10

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) آزادکشمیر کی پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود و ترقی نسواں پروفیسر تقدیس گیلانی سے یونیسف کی چائلڈپروٹیکشن سپیشلسٹ فرح الیاس نے ملاقات کی۔ اس موقع پر یو این ڈی پی کے علی حسنین گیلانی اور ڈائریکٹر سماجی بہبود عبدالواحد خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں یونیسیف کے تعاون سے آزادکشمیر میں خواتین اور بچوں کے صحت،تعلیم اور سماجی مسائل کے حل کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ یونیسیف اور یوا ین ڈی پی نے ہمیشہ آزادکشمیر حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے اور یہاں کے لوگوں کے لیے اپنی سماجی خدمات فراہم کی ہیں۔آزادکشمیر میں زلزلہ سمیت تمام قدرتی آفات میں بھی یونیسیف اور یو این ڈی پی نے آزادکشمیر کے لوگوں کی مد د کی، ہم ان عالمی اداروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت آزادکشمیران اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود اور ترقی نسواں بھی انہی خطو ط پر کام کررہا ہے۔ ہماری حکومت خواتین کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے اور ان کو درپیش سماجی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ ان کے علاوہ بچوں کو تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ اس اہداف کے حصول کے لیے ہم عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور ان تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں