نیلم، بلدیہ آٹھ مقام کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت شہر کی صفائی اور آوارہ کتوں کی تلفی کاعمل جاری

منگل 7 جون 2022 20:41

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2022ء) بلدیہ آٹھ مقام کی 15 روزہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت شہر کی صفائی اور آوارہ کتوں کے تلف کرنے کاعمل جاری ہے ۔بلدیہ کے اہلکاران بلدیہ حدود میں آوارہ کتوں کوتلف کرنے اور وال چاکنگ مٹانے ، پرانے بینرز اتارنے کے علاوہ کوڑاکرکٹ اُٹھانے کاکام کررہے ہیں۔بلدیہ آٹھ مقام نے صفائی مہم کیساتھ ساتھ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کاسلسلہ بھی شروع کردیاہے ۔

صفائی مہم کی نگرانی بلدیہ کے چیف آفیسر سیدقمرعباس کررہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر نیلم خواجہ اعجاز کی ہدایت پر بلدیہ آٹھ مقام نے 15 روزہ صفائی مہم جاری رکھی ہوئی ہے ۔ صفائی مہم کے دوران بلدیہ اہلکاران سب انسپکٹر منصف خان کی قیادت میں معمول کی صفائی ستھرائی کیساتھ ساتھ شہرکی گلی محلوں کی رابطہ سڑکوں سے کچرااٹھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

صفائی مہم کے دوران بلدیہ اہلکاران نے شہر میں زائدالمعیاد بینرز ، پوسٹربھی اتارکر وال چاکنگ بھی مٹانے کاکام جاری رکھاہواہے ۔کلین اینڈ گرین مہم کے دوران بلدیہ اہلکاران بلدیہ حدود کی شاہراہ نیلم سمیت جملہ رابطہ سڑکوں ، گلی ، محلوں ، چوک چوراہوں سمیت مرکز ی بازار کی خصوصی طور پر صفائی کرینگے ۔صفائی مہم کے دوران بلدیہ حدود میں خارش زدہ اور آوارہ کتوں کی تلفی کاکام بھی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں