ناظم اعلیٰ جنگلات تجدید ڈویژن مظفرآباد ملک اسد کا نرسریوں کاتکنیکی معائنہ

منگل 7 جون 2022 22:49

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2022ء) ناظم اعلیٰ جنگلات تجدید ڈویژن مظفرآباد ملک اسد نے نرسریوں کاتکنیکی معائنہ کیا۔جنگلات کے شعبہ ٹی بی ٹی ٹی پی اور تجدید کی جملہ نرسریوں میں پودوں کی نشوونماء اور ان کی اقسام کا جائز ہ لیا۔ناظم جنگلات تجدید ڈویژن مظفرآباد ملک اسد کے ہمراہ ڈی ایف او تجدید ڈویژن نیلم میر نصیر احمد اور ڈی ایف او TBTTP سید مقبول حسین شاہ تھے ۔

ناظم جنگلات نے دواریاں، منڈکرو، دوسٹ ، شاردہ میں کلوثر جبکہ ڈھنہ ، شاردہ، شیخ بیلہ ، بن تل میں متعدد کلوثرکامعائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ناظم جنگلات کے دورہ کے دوران محکمہ جنگلات کے آفیسران / اہلکاران نے نرسریوں کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔ناظم جنگلات تجدید ڈویژن مظفرآباد ملک اسد نے وادی نیلم میں کامیاب کلوثر اور مختلف اقسام کے تیا رکردہ پودوں پر مشتمل نرسریوں پر بہترین انتظامات پر ڈی ایف او سید مقبول حسین شاہ ، ڈی ایف او میر نصیر اوران کے جملہ سٹاف کو مبارکباد دی۔سفید رقبہ جات میں لگائی جانیوالی متعدد کامیاب کلوثر پر متعلقین آفیسران / اہلکاران کوشاباش اور انعامات بھی دیئے۔جڑی بوٹی کیس کے متعلق محکمہ جنگلات کے آفیسران / اہلکاران سے انکوائری بھی کی گئی ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں