ناظم اعلیٰ لائیوسٹاک جانوروں میں پھیلنے والی بیماریوں کے تناظر میں وادی نیلم پہنچ گئے

پیر 27 جون 2022 22:48

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2022ء) ناظم اعلیٰ لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد اعجاز خان جانوروں میں پھیلنے والی بیماریوں کے تناظر میں وادی نیلم پہنچ گئے ۔برفباری میں متاثرہ بکروال کمیونٹی کے جانوروں سمیت نیلم کے شہریوں کے مال مویشی کی مہلک بیماریوں لمپی سکن ، ڈزیر،ایف ایم ڈی اور کاٹا کیخلاف ویکسین مہم کاجائزہ لیاگیا۔بکروال کمیونٹی سمیت نیلم کے شہریوں کے مال مویشی کیلئے حفاظتی اقدامات کے تحت ویکسین سمیت دیگر ادویات وافر مقدار میں مہیا کرنے کاعندیہ دیاہے ۔

(جاری ہے)

وادی نیلم کو موجودہ برفباری اور مہک بیماریوں کے سلسلہ میں ادویاتی کوٹہ بھی فراہم کردیاہے ۔محکمہ امور حیوانات نیلم کے سٹاف کو ہدایات دیں کہ بکروالوں اور نیلم کے شہریوں کے مال مویشی کے علاوج معالجے اور ویکسین کو یقینی بنایاجائے۔ گزشتہ دنوں میں نیلم ویلی کے بلند وبالا پہاڑوں پر برفباری سے بکروالوں کے جانور خصوصاً بھیڑ بکریاں متاثر ہوئی ہیں۔ ناظم اعلیٰ نے اٹھ مقام میں آفیسرڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اختر ایوب خان و دیگر سے میٹنگ کی اور لائیو اسٹاک محکمہ کی سروسز بارے بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں