فوڈ اتھارٹی کا نگدر،کارکہ کی دکانوں پر مضر صحت اشیاء کیخلاف آپریشن

پیر 27 جون 2022 23:01

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2022ء) فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر ٹیم نے نگدر،کارکہ کی دکانوں پر مضر صحت اشیاء کیخلاف آپریشن کیا۔دکانوں سے کثیر تعداد میں ناقص پاپڑ،مصالحہ جات ،مٹھائیاں،مشروبات برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

مضر صحت اشیاء کی فروختگی پردکانداروں کو بھاری جرمانے اور بعض کو وارننگ دی گئی ۔ضبط شدہ اشیاء خردونوش کو جلاکر تلف کردیاگیاہے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر/ فوڈ سیفٹی انجینئر ابراراحمد میر نے کاروباری حضرات کوہدایات جاری کیں ہیں کہ نسل نو کوبیماریوں سے بچانے کیلئے خالص اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں۔حفظان صحت کے مطابق اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں