کشمیر میں ’’گل مکئی‘‘ کی شوٹنگ کیلئے ٹیم کشمیر پہنچ گئی

جمعرات 18 جنوری 2018 22:33

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء)بالی وڈ کی نئی فلم ' گل مکئی' کی شوٹنگ وادی کشمیر میں کی جارہی ہے۔کم عمری میں امن کا نوبل انعام اپنے نام کرنیوالی 'ملالہ یوسفزئی' کی حقیقی زندگی پر بننے والی' گل مکئی' کی شوٹنگ کا ایک مرحلہ وادی کشمیر میں عکس بندکیاجانا تھا جس کے لئے فلم کی ٹیم کشمیر پہنچی اور عکسبندی کا سلسلہ شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

فلم میں چائلڈ اسٹار اداکارہ ریم شیخ، ملالہ یوسفزئی کا مرکزی کردار نبھارہی ہیں۔ ’’ گل مکئی‘‘روا ں برس جون میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں