حالیہ بارشوں کے بعد کپاس کی فصل پر سفید مکھی اور سبز تیلہ کا حملہ بڑھ رہا ہے، جس کو کنٹرول کرنے کی اشد ضرورت ہے،ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ہیڈ کوارٹرز لاہور

ہفتہ 6 اگست 2022 16:52

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2022ء) ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ہیڈ کوارٹرز لاہورمحمد فاروق جاوید نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد کپاس کی فصل پر سفید مکھی اور سبز تیلہ کا حملہ بڑھ رہا ہے جس کو کنٹرول کرنے کی اشد ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے کپاس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مظفرگڑہ کے دورے کے دوران زراعت افسران سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجللاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حبیب الرحمن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرزاق سمیت زراعت افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ کپاس کی فصل پر سفید مکھی اور سبز تیلہ کے حملے کے تدارک کیلئے کپاس کے کاشتکاروں کو معلومات فراہم کریں اور تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس نازک مرحلے پر کاشتکاروں کی زیادہ سے زیادہ رہنمائی کی جائے ۔اس موقع پر انہوں نے بائیولوجیکل لیب مظفرگڑھ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ بایؤ کارڈز پیدا کرنے کی استعداد کو بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کپاس کے کاشتکار ان سے فائدہ اٹھا سکے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں